اشاعتیں

نومبر 27, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
درسی کتب اور ان کی شروحات میں اغلاط کی چند مثالیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ........................................... تسہیل المصادر ص 17 ( مطبوعہ مجلسِ برکات) پر  ہے : '' نشست '' سے ماضی احتمالی مجہول کی گردان کرو ۔ ❗'' نشست '' لازم ہے اور لازم سے مجہول نہیں آتا ، اس لئے یہ سوال ہی بیجا ہے ➖➖➖ اسی میں ص 20 پر ''فارسی بناؤ  '' کے تحت ہے : '' وہ کھڑا کیا جائے '' ❗''کھڑا کرنا '' کی فارسی ''ایستانیدن '' ہے لیکن پوری کتاب میں  کہیں بھی اس کا نشان نہیں ہے ، اس لئے مدارِسِ عربیہ کے طلبہ علی العموم اس کی فارسی ''ایستادہ شود '' بناتے ہیں ، جبکہ یہ سراسر غلط ہے ، اس لئے کہ ''ایستادن '' لازم ہے اس سے مجہول آہی نہیں سکتا اس کی درست فارسی ''ایستانیدہ شود '' ہے ➖➖➖ اسی میں ص 22 پر ۔ اردو میں ترجمہ کرو ۔کے تحت ہے : ''رسیدہ خواہد شد '' ❗'' رسیدن '' مصدرِ لازم ہے ، اس سے مجہول نہیں آسکتا ، لہذا '' رسیدہ خ