اشاعتیں

مئی 22, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

وہابی کا نکاح پڑھانا کیسا ہے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ سوال اگر کسی سنی عالم یا حافظ نے دیوبندی لڑکے کا نکاح پڑھا یا جانتے ہوئے اور گواہ بھی جانتے ہیں ان کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ان سب پے شرعی حکم کیا ہوگا جواب عنایت فرمائیں *سائل محمد طفیل خان قادری بہرائچ شریف* اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ *وعلیکم السلام ورحمة اللہ تعالیٰ وبرکاتہ* *الجواب بعون الملک الوہاب:-* وہابیہ دیابنہ اپنے عقائد کفریہ مندرجہ در حفظ الایمان ص نمبر 7 تحذیر الناس ص نمبر 28 براھین قاطعہ ص نمبر 51 کی بنا پر کافر ومرتد ہیں جیسا کہ مکہ معظمہ مدینہ طیبہ ہند سندھ بنگال پنجاب برما مدراس گجرات کاٹیھاواڑ بلوچستان سرحد دکن اور کوکن وغیرہ کے سیکڑوں علماء کرام اور مفتیان عظام نے ان لوگوں کے کافر ومرتد ہونے کا فتوی دیا ہے تفصیل کے لیے فتاوی حسام الحرمين اور الصوارم الہندیہ کا مطالعہ کریں  لہذا صورت مسئولہ میں اگر واقعی حافظ صاحب نے جانتے ہوئے کسی دیوبندی وہابی کا نکاح پڑھا دیا ہے تو اس پر توبہ واستغفار لازم ساتھ ہی احتیاطاً تجدید ایمان تجدیدنکاح تجدید بیعت بھی لازم ہے اگر وہ ایسا کرلیتے ہیں اور دیوبندیوں کے نکاح کے باطل وغلط ہونے