اشاعتیں

نومبر 2, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نفس کی کتنی قسمیں ہیں؛

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia    ســـوال  علماء کرام سے دریافت یہ کہ نفس کی کتنی قسمیں ہیں برائے کرم مفصل جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں؛ ا________(🎯 )_________ *الجـــواب بعون الملک الوہاب؛*  صورت مستفسرہ میں نفس کی سات اقسام ہیں جنکے نام درج ذیل ہیں : 1۔ نفس امارہ 2۔ نفس لوامہ 3۔ نفس ملھمہ 4۔ نفس مطمئنہ 5۔ نفس راضیہ 6۔ نفس مرضیہ 7۔ نفس کاملہ نفس امارہ پہلا نفس ہے یہ سب سے زیادہ گناہوں کی طرف مائل کرنے والا اور دنیاوی رغبتوں کی جانب کھینچ لے جانے والا ہے۔ ریاضت اور مجاہدہ سے اس کی برائی کے غلبہ کو کم کر کے جب انسان نفس امارہ کے دائرہ سے نکل آتا ہے تو لوامہ کے مقام پر فائز ہو جاتا ہے۔ اس مقام پر دل میں نور پیدا ہو جاتا ہے۔ جو باطنی طور پر ہدایت کا باعث بنتا ہے جب نفس لوامہ کا حامل انسان کسی گناہ یا زیادتی کا ارتکاب کر بیٹھتا ہے تو اس کا نفس اسے فوری طور پر سخت ملامت کرنے لگتا ہے اسی وجہ سے اسے لوامہ یعنی سخت ملامت کرنے والا کہتے ہیں۔ *(🎤اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اس نفس کی قسم کھائی ہے :)* *(📕وَلَا اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِO)* ’’اور میں نفس لوامہ کی