انبیاء کے علاوہ بھی بعض مومن بندے قبر میں عبادت کرتے ہیں
السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام کی بارگاہ عرض ہےکے ایک عام انسان انتقال کے بعد کیا قبر میں وہ عبادت کرتے ہیں جلد جواب ارسال فرما کر رہنمائی فرمائیں *💎سائل محمد رضاءالحق بہار💎* ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ *وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ* *✍الجواب:* *صورت مسؤلہ میں انبیائےکرام علیہم السلام کے علاوہ بھی بعض مومن بندے قبر میں مانوس ہوتے ہیں , نماز پڑھتے , تلاوت کرتے ہیں, ذکر الہی کرتے ہیں -* 📃مگر وہ مکلف نہیں ہوتے یعنی ان کی عبادت پر نہ ان ثواب مرتب ہوتا ہے اور نہ کرنے کی وجہ سے عذاب نہیں دیا جاتا ہے بلکہ وہ بطور دنیوی عادت اور لذت کے لئے قبر میں خدا کی عبادت کرتے ہیں - *(📕جیسا کہ " شرح الصدور بشرح حال الموتی والقبور صفحہ 169 پربحوالہ ابو یعلی اور بیہقی " ہے کہ :* 💈 ابن مندہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہےکہ: *" حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے فرمایا لہ انبیاء علیہم السلام زندہ ہیں اور اپنی قبروںمیں نماز پڑھتے ہیں -"* 🌱حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ : " حضور نبی کریم ص...