نکاح پڑھانے کاصحیح طریقہ کیاہے؟
الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نکاح پہلے عورت کو قبول کروایا جائے یا مرد کو اور انسب طریقہ کونسہ ہے اسلم مشتاق نکاح پڑھانے کا صحیح طریقہ؛؛ علمائے کرام کی بارگاہ میں گزارش ہے کہ؛ نکاح پڑھانے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟؟ خلاصہ تحریر فرماکر شکریہ کا موقع دیں کرم ہوگا؛ ا________(🖌️)___________ *الجواب ہدایۃ الحق بالصواب؛* نکاح پڑھانے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ دولہن اگر بالغ ہو تو نکاح پڑھانے والا دولہن ورنہ اس کے ولی سے اجازت لے؛ دولہا کو کلمہ اور ایمان مجمل اور مفصل پڑھادے تو بہتر ہے پھر خطبہ نکاح پڑھے کہ ایجاب و قبول سے پہلے پڑھنا مستحب ہے اور بعد میں جائز ہے؛ اور کم سے کم دو گواہوں کی موجودگی میں دولہا کی طرف مخاطب ہو کر یوں کہے کہ میں فلاں بنت فلاں کو اتنے مہر کے عوض آپ کے نکاح میں دیا کیا آپ نے قبول کیا؛ اگر دولہا نے کہا ہاں میں نے قبول کیا تو نکاح ہو گیا مگر یہ ضروری ہے کہ ایجاب و قبول کے الفاظ اتنی بلند آواز سے کہے جائیں کہ کم از کم حاضرین میں سے دو مکلف آدمی سن سکیں اور اگر ...