اشاعتیں

مارچ 26, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

موبائل فون / انٹرنیٹ پہ نکاح کرنا کیسا ہے؟ــ🌹*

السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع اس مسئلہ کے تعلق سے کہ فون پر نکاح کرنا کیسا ہے بحوالہ جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا ــ *🌹سائل محمد رضا قادری🌹* *وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*  *📝الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ہدایتہ الحق والصواب" صورت مسئولہ میں عرض ہے کہ موبائل کال سے نکاح کی اجازت نہیں دی جاسکتی کیونکہ نکاح کے لئے بنیادی شرط " حضور شاہدین" یعنی دو گواہوں کا موجود ہونا ان میں سے ہر ایک کا ایجاب وقبول کے ان الفاظ کو سننا ــ* *🏷جیسا کہ " ہدایہ اولین صفحہ ٢٨٢ مجلس برکات مبارک پور" میں ہے کہ" لایقعد نکاح المسلمین الا بحضور شاھدین حرین عاقلین مسلمین ــ* *ترجمہ👈نکاح کا منعقد نہ ہوگا ، مگر دو عاقل و بالغ مسلم آزاد مرد کی موجودگی میں" اسی طرح صحت نکاح کے لئے دوسری بنیادی شرط " اتحاد مجلس ہے اس کےبغیر نکاح درست نہیں ہوگا ــ* *📜بدائع الصنائع جلد دوم صفحہ ٢٩ برکات رضا پور بندر میں ہے کہ" وھو ان یکون الایجاب والقبول فی مجلس واحد ــ* *اور تاتار خانیہ جلد ٢ صفحہ ٤٩١ میں ہے کہ" لو ارسل الیھا رسولا و کتب