اشاعتیں

مئی 30, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ایک مشت داڑھی رکھنا واجب ہے یا سنت؟

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ مفتیان کرام سے یہ مسئلہ دریافت ہیکہ ایک مشت داڑھی رکھنا سنت ہے یا واجب ؟ اوراگر کوئی ایک مشت سے کم رکھےتو اسکاکیا حکم ہے، برائے مہربانی مع دلاٸل کے شریعت کے حکم سے آگاہ فر ماٸیں.   *❣سائل: محمد عبدالخالق اتر دیناجپور❣* 🛶🛶🛶🛶🛶🛶🛶🛶🛶🛶🛶 *=============================* *_☪ وعليكم السلام و رحمة الله و بركاته☪_* *_✒الجواب بعون الملك الوهاب و هو المهتدي الي سبيل الصواب_* *داڑھی  کو ایک مشت تک چھوڑنا واجب ہے اور ایک مشت سے کچھ زائد رکھنا جائز ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ رکھنا کہ جو حد تناسب سے خارج اور باعث انگشت نمائی ہو مکروہ و نا پسندیدہ ہے، اور اسکا کاٹنا بہتر  ہے.* *لیکن آج کل مسلمانوں نے داڑھی میں طرح طرح کا فیشن نکال رکھا ہے، اکثر لوگ تو بالکل صفایا کر دیتے ہیں اور کچھ لوگ صرف ٹھوڑی پر ذراسی رکھتے ہیں بعض لوگ ایک دو انگل داڑھی رکھتے ہیں اور اپنے آپکو متبع شریعت سمجھتے ہیں حالاںکہ ڈاڑھی کا بالکل صفایا کرانے والے اور داڑھی کو ایک مشت سے کم رکھنے والے دونوں شریعت کی نظر میں برابر ہیں.* 📖 بہار شریعت حصہ شانزدہم صفحہ ۵۸۸ میں درمختار