اشاعتیں

نومبر 11, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

زبردستی نکاح کرانے کا شرعی حکم؛

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں ... کہ ہندہ کہتی ہیں کہ میری پہلی شادی جس مرد سے ہوئی اس سے میری ایک اولاد ہوئی کہ شوہرِ اوّل نے مجھے طلاق دے دی، عدت گزرنے کے بعد میرے رشتہ داروں نے زور زبردستی دوسرے مرد یعنی بکر سے میرا نکاح کرانا چاہا، میرے انکار کے باوجود مجلس نکاح منعقد ہوگئی، اور گواہوں کی حاضری میں وکیل اجازت لینے آئے، میں نے تب بھی مہر کی رقم نہ لی اور صراحتا انکار کردیا، باوجود اسکے وکیل (ماموں زاد بھائی) اور گواہوں نیز نکاح خوان نے مجلس نکاح میں میرا نکاح بکر کے ساتھ پڑھا دیا، اور جعلی نکاح نامہ پر اپنے دستخط کے ساتھ میرے دستخط بھی فرضی طور پر کردیئے، اور اگلے ہی دن میری لاکھ منت سماجت کے با وجود ڈانٹ دھمکی کر کے زور زبردستی مجھے بکر کے گھر بھیجدیا گیا، بکر کے گھر پہنچتے ہی میں نے اپنے ساتھ ہوئی زبردستی اور انکار کی اطلاع اسے کردی، اور اسے اپنے قریب آنے بھی نہیں دیا ـ موقع پا کر میں واپس اپنے میکے آگئی جسے سترہ برس ہوئے، اس دوران وہ لوگ وقفے وقفے سے سمجھوتہ کے لئے میرے گھر آتے رہے لیکن میں ہر مر