نفس کی کتنی قسمیں ہیں؛

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

  
ســـوال 
علماء کرام سے دریافت یہ کہ نفس کی کتنی قسمیں ہیں برائے کرم مفصل جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں؛
ا________(🎯 )_________
*الجـــواب بعون الملک الوہاب؛* 
صورت مستفسرہ میں نفس کی سات اقسام ہیں جنکے نام درج ذیل ہیں :
1۔ نفس امارہ
2۔ نفس لوامہ
3۔ نفس ملھمہ
4۔ نفس مطمئنہ
5۔ نفس راضیہ
6۔ نفس مرضیہ
7۔ نفس کاملہ

نفس امارہ پہلا نفس ہے یہ سب سے زیادہ گناہوں کی طرف مائل کرنے والا اور دنیاوی رغبتوں کی جانب کھینچ لے جانے والا ہے۔ ریاضت اور مجاہدہ سے اس کی برائی کے غلبہ کو کم کر کے جب انسان نفس امارہ کے دائرہ سے نکل آتا ہے تو لوامہ کے مقام پر فائز ہو جاتا ہے۔ اس مقام پر دل میں نور پیدا ہو جاتا ہے۔ جو باطنی طور پر ہدایت کا باعث بنتا ہے جب نفس لوامہ کا حامل انسان کسی گناہ یا زیادتی کا ارتکاب کر بیٹھتا ہے تو اس کا نفس اسے فوری طور پر سخت ملامت کرنے لگتا ہے اسی وجہ سے اسے لوامہ یعنی سخت ملامت کرنے والا کہتے ہیں۔

*(🎤اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اس نفس کی قسم کھائی ہے :)*

*(📕وَلَا اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِO)*
’’اور میں نفس لوامہ کی قسم کھاتا ہوں۔‘‘

*(📙 القيامة، 75 : 2)*

تیسرا نفس نفس ملہمہ ہے۔ جب بندہ ملہمہ کے مقام پر فائز ہوتا ہے تو اس کے داخلی نور کے فیض سے دل اور طبعیت میں نیکی اور تقوی کی رغبت پیدا ہو جاتی ہے چوتھا نفس مطمئنہ ہے جو بری خصلتوں سے بالکل پاک اور صاف ہو جاتا ہے اور حالت سکون و اطمینان میں آجاتا ہے۔

یہ نفس بارگاہ الوہیت میں اسقدر محبوب ہے کہ حکم ہوتا ہے :

*(📘يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُO ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ.)*

’’اے نفس مطمئنہ اپنے رب کی طرف لوٹ آ۔‘‘

*(📗الفجر، 89 : 27، 28)*

یہ نفس مطمئنہ اولیاء اللہ کا نفس ہے یہی ولایت صغریٰ کا مقام ہے۔ اس کے بعد نفس راضیہ، مرضیہ اور کاملہ یہ سب ہی نفس مطمئنہ کی اعلیٰ حالتیں اور صفتیں ہیں اس مقام پر بندہ ہر حال میں اپنے رب سے راضی رہتا ہے اس کا ذکر ان الفاظ میں کیا گیا ہے۔

*ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةًO*

’’اے نفس مطمئنہ اپنے رب کی طرف لوٹ آ اس حال میں کہ تو اس سے راضی ہو۔‘‘
 *(📔الفجر، 89 : 28)*

*واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔*
ا________(🎯)_________
*کتبہ  ؛* 
*حضرت علامہ ابوالصدف محمدصادق رضا صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛*
مقام ؛ سنگھیا پورنیہ 
*خطیب امام ؛ شاہی جامع مسجد* 
*پٹنہ  بہار الھند*
*مورخہ؛23/9/2019)*
*📌الحلقةالعلمیہ گروپ📌*
*رابطہ؛📞7634812623)*

*(الجواب صحيح والمجيب نجيح(حضرت علامہ مفتی) محمد عطاء اللہ النعیمی استاذ تخصص فی الفقہ دارالحدیث ودارالافتاء جامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی*
ا________(🎯)___________
*🖊المشتــہر فضل کبیر🖊*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(🖊)____________
133

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رافضی؛ تفضیلی؛ ناصبی؛ خارجی کسے کہتے ہیں

دیہات میں جمعہ کے دن نماز ظہر جماعت سے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

سنی لڑکے کا دیوبندیہ لڑکی سے شادی کرنے اور نکاح خواں کا شرعی حکم🖊️*