سنی لڑکے کا دیوبندیہ لڑکی سے شادی کرنے اور نکاح خواں کا شرعی حکم🖊️*

🔸➖🔸➖🔸➖🔸➖🔸➖🔸

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں سنی لڑکا ہے اور لڑکی دیوبندی ہے دونوں کے گھر والے دونوں کی شادی کرنا چاہتے ہیں سنی لڑکا دیوبندی کے یہاں شادی کرسکتا ہے کہ نہیں اور سنی حضرات اس شادی میں شریک ہوسکتے ہیں کہ نہیں اور لڑکا چاہتا ہے کہ سنی عالم دین سے ہم لڑکی کو نکاح کر کے لاںٔیں اس کا جواب قرآن و حدیث سے دے۔
 محمد اویس رضا قادری کندہ بوکارو جھارکھنڈ۔
➖✒️الجواب بعون الملک الوھاب✒️➖
وہابیہ دیابنہ شان الوہیت و رسالت مآب ﷺ میں گستاخی کے سبب خارج از اسلام و مرتد ہیں اور مرتد سے سلام کلام ، عقد و نکاح سب ناجائز و حرام ہے ۔ 
قرآن مجید میں ہے!
*یایھا الذین آمنوا لا تتخذوا آباءکم و اخوانکم اولیاء ان استحبوا الکفر علی الایمان و من یتولھم منکم فاولںٔک ھم الظالمون*-
*ترجمہ*- اے ایمان والو اپنے باپ اور اپنے بھائیوں کو دوست نہ سمجھو اگر وہ اپنے ایمان پر کفر پسند کریں اور تم میں جو کوئی ان سے دوستی کرے گا تو وہی ظالم ہیں۔ 
(📘ترجمہ کنزالایمان ۔ سورۂ توبہ ٢٣)
*یایھا الذین آمنوا لا تتخذوا عدوی و عدوکم اولیاء الآیۃ*-
*ترجمہ*- اے ایمان والو میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ۔
(📘ترجمہ کنزالایمان ۔ سورۂ ممتحنہ ١)
اور حدیث شریف میں ہے!
*لا تجالسوھم ولا تشاربوھم ولا تواکلوھم ولا تناکحوھم* -
*ترجمہ*- ان کے پاس نہ بیٹھو ، اور نہ ان کے ساتھ پانی پیو ، اور نہ ان کے ساتھ کھانا کھاؤ ، اور نہ ان کے ساتھ شادی بیاہ کرو ۔ 
(📘انوار الحدیث ص ٩٠)

  اور حضور سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ!
*مرتد منافق وہ کہ کلمہ اسلام اب بھی پڑھتا ہے اپنے آپ کو ہی(مسلمان) کہتا ہے اور پھر اللہ عز وجل یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا کسی نبی کی توہین کرتا ہے یا ضرویات دین میں کسی شے کا منکر ہے جیسے آج کل کے وہابی ، رافضی ، قادیانی ، نیچری ، چکڑالوی ، جھوٹے صوفی کہ شریعت پر ہنستے ہیں حکم دنیا میں سب سے بدتر مرتد ہے ، اس سے جزیہ نہیں لیا جاسکتا ، اس کا نکاح کسی مسلم کافر و مرتد اس کے ہم مذہب یا مخالف غرض انسان حیوان کسی سے نہیں ہوسکتا جس سے ہو گا محض زنا ہوگا*۔ 
(📘فتاویٰ رضویہ ج ٦ ص ٥٥)
خواہ لڑکا مرتد ہو یا لڑکی اس کا نکاح دنیا میں کسی سے نہیں ہو سکتا ۔ 
فتاویٰ عالمگیر میں ہے!
*لایجوز للمرتد ان یتزوج مرتدۃ ولا مسلمة ولاکافرة اصلیة وکذالک لایجوز نکاح المرتدۃ مع احد کذا فی المبسوط*-
(📘فتاویٰ عالمگیری ج ١ ص ٢٨٢)
 صورت مسئولہ میں سنی لڑکا کا نکاح دیوبندیہ لڑکی سے ہرگز ہرگز منعقد نہیں ہو سکتا ، اس کے ساتھ نکاح خالص زنا ہوگا ۔ نکاح خواں کا مسلمان ہونا شرط نہیں ۔ البتہ متناکحَین کا مسلمان ہونا شرط ہے ۔ لہذا سنی عالم کے پڑھانے سے بھی سنی اور دیابنہ کا  نکاح  منعقد نہیں ہوگا - دیابنہ اور سنی کا نکاح جائز سمجھ کر پڑھانا  کفر اور کسی دنیاوی غرض و مصلحت کی بنا پر پڑھانا ناجائز و حرام ہے ۔ اس نکاح میں سنی حضرات کی شرکت ناجائز و حرام اور اعانت علی الذنب ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب ۔

🔸➖🔸➖🔸➖🔸➖🔸➖🔸

*🖊️کتبہ ـ حضرت علامہ مفتی محمد عرفان رضا مرکزی رکن رضوی دارالافتاء و تربیت افتاء کورس-*🔸➖🔸
*🖊️تصحیح و تضییف ۔ حضرت علامہ و مولانا مفتی رضوان احمد مصباحی رامگڑھ خادم رضوی دارالافتاء و تربیت افتاء کورس-*🔸➖🔸
*🖊️تصدیق ۔ حضرت علامہ و مولانا مفتی ہدایت اللہ ضیاںٔی صاحب قبلہ کیمور-*🔸➖🔸
*🖊️المرتب ۔ مولانا محمد نصیر الدین رضوی سیتا مڑھی بہار-*🔸➖🔸
*🏦منجانب ـ رضوی دارالافتاء و تربیت افتاء کورس-*🔸➖🔸
📱9576545941=
٩/ ذی قعدہ سنہ ١٤٤١ھ مطابق ١/جولائی سنہ ٢٠٢٠ء۔

Follow this link to join my WhatsApp group: https://chat.whatsapp.com/LspcAGwQ90q5FpVhJBpVMe
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
ہندوستان سے باہر کے افراد اس گروپ میں شامل نہ ہوں ۔

تبصرے

  1. اسلام علیکم ورحمت الله برکا تہ
    علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ کو آسانی سے حل فرماتے ہیں بہت خوشی کی بات ہے ۔
    گزارش عرض ہے کہ علماء دین و سیدوں و بزرگوں کے بارے ميں برائ سخت الفاظ استعمال کرتاہے خود کو سننی بھی کہتا اور ایسے لوگوں کے ساتھ میں رہنے والے کو کیا حکم شریعت میں ہے اور ایسے لوگوں کا پیدائشی پہچان کیا ہے مفصل جواب عنایت فرمائیں ۔لکھنے میں کسی قسم کی غلطی ہوگئ ہے تو معاف فرمائیں ۔
    منجانب:محمد وسیم رضوی کیچھوچھہ مقدسہ یو پی۔

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رافضی؛ تفضیلی؛ ناصبی؛ خارجی کسے کہتے ہیں

دیہات میں جمعہ کے دن نماز ظہر جماعت سے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟