رافضی؛ تفضیلی؛ ناصبی؛ خارجی کسے کہتے ہیں

*❣رافضی؛ تفضیلی؛ ناصبی؛ خارجی کسے کہتے ہیں❣*

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia


السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں ۔

🛡 سوال

رافضی ، تفضیلی , خارجی , ناصبی , کسے کہتے ہیں اور ان میں کیا فرق ہے ؟

💈سائل : محمّد آصف قاسم نثار رضا قادرى
🏠 مقام : پاکستان کراچی
🌈 مورخہ : 2020-01-06
ا_________(💘)_________
*وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ؛*
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*

حضورپرنورسیدناسرکارغوث اعظم عبدالقادر بن ابی صالح الجیلانی رضی اللہ عنہ ارشادفرماتےہیں

*” اماالخوارج : فلھم آسام والقاب :۔ سمواالخوارج لخروجھم علٰی علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ  ۔۔ الخ“*

*{📘الغنیۃ لطالبی طریق الحق عزوجل ص ١٧٦ ملخصا ، دارالکتب العلمیۃ}*

اور روافض کےبارےمیں رقمطرازہیں

*” واماالشیعۃ فلہم آسام : منہا الشیعۃ والرافضۃ والغالیۃ والطیارة ۔۔۔ قیل لہا الرافضۃ لرفضہم اکثرالصحابۃ وامامۃابی بکروعمررضی اللہ عنہما ۔ الخ “*

*{📕ایضا ص ١٧٩ ، ١٨٠ ملخصا}*

علامہ امام ابن منظور علیہ الرحمہ فرماتےہیں

*” النواصب : قوم یتدینون ببغضۃعلی “*

*{📘لسان العرب ص٤٤٣٧ ، دارالمعارف}*

*”والتفضیلی : من فضل علیا کرم اللہ تعالی وجھہ علی غیرہ . کماھومصرح فی باب الامامۃ من جمیع الکتب الفقہ والفتاوی“*

خلاصہ کلام یہ کہ

خارجی وہ فرقہ ہےجنہوں نےملت میں تفریق کی جماعت مسلمین سےالگ ہوگئے دین سےنکل گئے راہ راست سےبھٹک گئے سلطان اسلام پرخروج کیا ائمہ اسلام کےخلاف تلوار اٹھائی مسلمانوں کے جان ومال کوحلال ٹھہرالیا اپنےمخالفین کوکافرگردانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ کےصحابہ کوگالیاں دیں وغیرہ ۔۔ انہیں خارجی اسلئےکہاجاتاہےکہ انہوں نے مولائےکائنات حضرت علی رضی اللہ پرخروج کیا اوران سےبغاوت کی

روافض وہ ہیں جنہوں نےصحابہ کوچھوڑدیااورسوائےچندکےسب سے الگ ہوگئے اورشیخین رضی اللہ عنہماکی خلافت کاانکارکیا ، حضرت علی کوسب صحابہ پرفضیلت دی اسی بناپرانہیں رافضی کہاجاتاہے

نواصب وہ ہیں خاص مولاعلی رضی اللہ عنہ کوگالیاں دینا اپنا دین بنالیاہے، کیونکہ انہوں نےحضرت علی اوران کی اولادپاک کی دشمنی کوہی اپنادین بنالیاہےاسی لئے ان کوناصبی کہاجاتاہے

اورتفضیلی وہ ہیں جنہوں نے مولائےکائنات کو تمام صحابہ حتی کہ ابوبکروعمررضی اللہ عنہماپرفضیلت دی ، چونکہ یہ لوگ حضرت علی کوتمام صحابہ خصوصا شیخین پرفضیلت دیتےہیں اسی لئےان کو تفضیلی کہتےہیں

اسی سےیہ بھی واضح ہوگیاکہ خوارج جملہ صحابہ واہلبیت کےمنکر اوران پرتبرا کرنےوالےہیں جبکہ نواصب خاص حضرت علی اوران کی اولاد کوگالیاں دینےوالےہیں

اور روافض معدودےچندکےتمام صحابہ کےمنکراوران تبرا کرنےوالے جبکہ تفضیلی منکرنہیں بلکہ صرف افضلیت علی کےقائل

*واللہ اعلم بالصواب؛*
 ا________(💚)__________
*کتبــــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد شکیل اختر قادری برکاتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی شیخ الحدیث بمدرسةالبنات مسلک اعلی حضرت صدر صوفہ ھبلی کرناٹک؛*
*مورخہ؛10/1/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛☎7795812191)*
ا________(💚)_________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیــل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(💚)___________
319

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

دیہات میں جمعہ کے دن نماز ظہر جماعت سے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

سنی لڑکے کا دیوبندیہ لڑکی سے شادی کرنے اور نکاح خواں کا شرعی حکم🖊️*