اشاعتیں

نومبر, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مسجد ہوجانے کے بعد اس پر اپنی ملکیت کا دعوی باطل ہے؛

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia  *مسجد ہوجانے کے بعد اس پر اپنی ملکیت کا دعوی باطل ہے* السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  آپ لوگوں کی بارگاہ میں عرض ہے کہ  ایک آدمی مسجد کے لیے جگہ دے دی  عنقریب تیس چالیس سال ہوگئے جب بھی کوئ بات ہوتی ہے باربایہی کہتاہے   میری زمین ہے  ۔۔۔۔۔باربار اسطرح کہے کہاں تک درست ہے نماز میں کوئ خلل تونہیں  اگر زمین مسجد کے نام رجسٹری نہ ہوئی ہو تو مسجد میں پڑھی گئی نماز کا کیا حکم ہوگا حوالہ کے ساتھ مزین کردیں توسونے پےسہاگہ برائےکرم رہنمائ فرمائیں کرم ہوگا سائل ۔ حافظ زیرمحمد و احمدرضا قادری صاحبان؛ ا_______(💎)__________ *وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ* *الجواب بعون الملک الوھاب* جب تیس چالیس سال سے وہ جگہ مسجد ہے ، نماز بھی باجماعت وہاں پڑھی جاتی ہے ، تو یقینا وہ مسجد ہی ہے ، اس کی ملکیت سے نکل چکی ہے فلہذا اب اس پر اس آدمی کا دعوی ملکیت سرے باطل و نامسموع ہے *” قال اللہ تعالی : وان المساجد للہ “* *{📚الجن ، ١٨}* علامہ تمرتاشی پھر علامہ علاؤالدین حصکفی علیہماالرحمہ فرماتےہیں *” ویزول ملکہ عن المسجد والمصلی بالفعل وبقولہ جعلتہ مسجدا عندا

زبردستی نکاح کرانے کا شرعی حکم؛

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں ... کہ ہندہ کہتی ہیں کہ میری پہلی شادی جس مرد سے ہوئی اس سے میری ایک اولاد ہوئی کہ شوہرِ اوّل نے مجھے طلاق دے دی، عدت گزرنے کے بعد میرے رشتہ داروں نے زور زبردستی دوسرے مرد یعنی بکر سے میرا نکاح کرانا چاہا، میرے انکار کے باوجود مجلس نکاح منعقد ہوگئی، اور گواہوں کی حاضری میں وکیل اجازت لینے آئے، میں نے تب بھی مہر کی رقم نہ لی اور صراحتا انکار کردیا، باوجود اسکے وکیل (ماموں زاد بھائی) اور گواہوں نیز نکاح خوان نے مجلس نکاح میں میرا نکاح بکر کے ساتھ پڑھا دیا، اور جعلی نکاح نامہ پر اپنے دستخط کے ساتھ میرے دستخط بھی فرضی طور پر کردیئے، اور اگلے ہی دن میری لاکھ منت سماجت کے با وجود ڈانٹ دھمکی کر کے زور زبردستی مجھے بکر کے گھر بھیجدیا گیا، بکر کے گھر پہنچتے ہی میں نے اپنے ساتھ ہوئی زبردستی اور انکار کی اطلاع اسے کردی، اور اسے اپنے قریب آنے بھی نہیں دیا ـ موقع پا کر میں واپس اپنے میکے آگئی جسے سترہ برس ہوئے، اس دوران وہ لوگ وقفے وقفے سے سمجھوتہ کے لئے میرے گھر آتے رہے لیکن میں ہر مر

نفس کی کتنی قسمیں ہیں؛

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia    ســـوال  علماء کرام سے دریافت یہ کہ نفس کی کتنی قسمیں ہیں برائے کرم مفصل جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں؛ ا________(🎯 )_________ *الجـــواب بعون الملک الوہاب؛*  صورت مستفسرہ میں نفس کی سات اقسام ہیں جنکے نام درج ذیل ہیں : 1۔ نفس امارہ 2۔ نفس لوامہ 3۔ نفس ملھمہ 4۔ نفس مطمئنہ 5۔ نفس راضیہ 6۔ نفس مرضیہ 7۔ نفس کاملہ نفس امارہ پہلا نفس ہے یہ سب سے زیادہ گناہوں کی طرف مائل کرنے والا اور دنیاوی رغبتوں کی جانب کھینچ لے جانے والا ہے۔ ریاضت اور مجاہدہ سے اس کی برائی کے غلبہ کو کم کر کے جب انسان نفس امارہ کے دائرہ سے نکل آتا ہے تو لوامہ کے مقام پر فائز ہو جاتا ہے۔ اس مقام پر دل میں نور پیدا ہو جاتا ہے۔ جو باطنی طور پر ہدایت کا باعث بنتا ہے جب نفس لوامہ کا حامل انسان کسی گناہ یا زیادتی کا ارتکاب کر بیٹھتا ہے تو اس کا نفس اسے فوری طور پر سخت ملامت کرنے لگتا ہے اسی وجہ سے اسے لوامہ یعنی سخت ملامت کرنے والا کہتے ہیں۔ *(🎤اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اس نفس کی قسم کھائی ہے :)* *(📕وَلَا اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِO)* ’’اور میں نفس لوامہ کی