پائجامہ کو اوپر یا نیچے سے موڑکر نماز پڑھنا کیسا ہے

   السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 
*_📝 سوال؛؛_* پینٹ یا پاجامے کا موڑی چڑھا کر نماز پڑھنا کیسا جواب عنایت فرمائیے مہربانی ہوگی
        *_❣سائل؛ محمد عابد رضا خان❣_*
👕👕👕👕👕👕👕👕👕👕👕
*_""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""_*
  *_🌴 وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🌴_*

*_✒الجواب؛؛_*  کپڑے کا ٹخنوں کے نیچے تک لٹکانا جس کو فقہ کی اصطلاح میں  *" اسبال "* کہتے ہیں -
اور کپڑے کا نیفے  ( ازار بند) کی طرف موڑنا وغیرہ اسی طرح آستین بھی آدھی کلائی سے زیادہ چڑھانا جس کو فقہ کی اصطلاح میں  *" کف ثوب "* کہتے ہیں -

*✌ حدیث اور فقہ کی رو سے یہ دونوں باتیں مکروہ تحریمی ہیں -*

پہلی تکبر کے طور پر ہو تو مکروہ تحریمی ہے اور دوسری مطلقاً مکروہ تحریمی ہے جسے درست کرکے دوبارہ نماز ادا کرنا واجب ہے -
ہم یہاں پر  " کف ثوب " کے متعلق  نقل کرتے ہیں کیونکہ جواب سائل کے مطابق ہونا از بس ضروری ہے -
کف ثوب کا لغوی معنی ہے " کپڑا موڑنا,  جمع کرنا,  ضم کرنا,  ملانا  کے ہیں -
*(📚 عینی جلد 6صفحہ 90)*

لیکن...!!!  اصطلاح شرع میں  کپڑے کا  موڑنا اور سجدہ میں جاتے وقت اپنے کپڑے کو اوپر کی طرف کھینچنا ہے -
کف ثوب کی صورت میں خواہ نیفے یا پائنچے کی طرف سے موڑے اور اسی طرح آدھی کلائی سے زیادہ آستین وغیر  موڑنے یا دامن سمیٹ کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے - 
کیونکہ...!!!  اس کے متعلق حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے کف ثوب کے سلسلے میں مطلق ارشاد فرمایا,  کسی قسم کی  وجہ ارشاد نہیں فرمائی  - بخلاف " اسبال " کے کہ وہاں مکروہ تحریمی ہونے کی وجہ بھی ارشاد فرمائی کہ  اگر تکبر کی نیت سے ہو تو مکروہ تحریمی  واجب الاعادہ اور وہ حصہ جہنم میں ہوگا -

🥀حضرت امام بخاری علیہ الرحمہ نے ایک باب *" باب لا یکف ثوبہ فی الصلوٰۃ "* کے عنوان سے مقرر فرمایا ہے -

[📖 چنانچہ اس باب کے  تحت ہے کہ :👇🏻
*"عن ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما عن النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم قال امرت ان اسجد علی سبعۃ اعظم لا اکف شعرا ولاثوبا-"*
*(📚 بخاری جلد اول صفحہ 113 )*
*(📚,مسلم جلداول صفحہ 193, )*
*(📚الترمذی جلد اول صفحہ 66)*
یعنی حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے فرمایا کہ :
"مجھے حکم ہوا ہے کہ  سات ہڈیوں پر سجدہ کروں اور یہ حکم ہوا کہ کپڑے اور بال نہ موڑوں ( فولڈنگ نہ کروں) 

[📖 اس حدیث شریف کے تحت اپنے وقت کے عظیم المرتبت محدث شارح بخاری حضرت علامہ بدرالدین عینی علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں کہ  :👇🏻
*"ابوداؤد کے نزدیک کف ثوب کے  مکروہ تحریمی ہونے میں بہت بہترین سند ہے -"*
*(📚جلد 6 صفحہ 91 ,)*
*(📚 ابوداؤد جلداول صفحہ 96)*

*[📝 فقہائے کرام رحمہم اللہ  "کف ثوب " کے متعلق کیا فرماتے ہیں ملاحظہ فرمائیں...!!!👇🏻*
*( 1⃣ ) حضرت علامہ ابن عابدین شامی  علیہ الرحمہ "شامی شریف جلداول صفحہ 598 " میں - کف ثوب  مکروہ تحریمی فرمایا ہے*

*( 2⃣ ) اسی طرح  " جوہرہ نیرہ جلد اول صفحہ 81 " کف ثوب  منع فرمایا ہے۔*

*( 3⃣ ) اور " صغیری شرح منیۃ المصلی صفحہ 189"*

*( 4⃣ ) اور " فتاوی عالمگیری جلد اول صفحہ 105 "*

*( 5⃣ ) اور " ھدایۃ جلد اول  صفحہ  101 "*

*( 6⃣ ) اور "تبیین الحقائق جلد اول صفحہ 164 "  کپڑے کا کف ثوب مکروہ نماز تحریمی فرمایا ہے۔*

👕 کف ثوب ( کپڑے کی  فولڈنگ)  چاہے نماز کی حالت میں ہو یا نماز شروع کرنے سے پہلے یا دوران نماز ان سب صورتوں میں نماز مکروہ تحریمی ہے  -  چاہے نیچے سے  موڑے یا  اٹھاکر اوپر ازار بند کی طرف گھریسے  یا اٹھتے بیٹھتے  کپڑے سمیٹے بہرحال نماز مکروہ  تحریمی اور مکروہِ  واجب الاعادہ ہے -

  *_❣واللہ تعالی ورسولہ اعلم بالصواب❣_*
👕👕👕👕👕👕👕👕👕👕👕
*_"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""_*
*_✍کتبہ؛؛__________________________*
*محقق عصر حضرت علامہ مولانا مفتی جعفر علی صدیقی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛؛  کرلوسکرواڑی، سانگلی، مہاراشٹر*
*رابطہ نمبر ____________📞8530587825*
*مورخہ؛١٦صفرالمظفر١٤٤١ھ بدھ16/10/2019*

*👇سنی رضوی فقہی گروپ میں ایڈکیلۓ👇*
*📱9480937810 === 8651378658📲*
👕👕👕👕👕👕👕👕👕👕👕
*_""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""_*
       *۔__________((💎))__________۔*
*_🖥 المرتب؛ محبوب رضا صمدانی پٹنہ سیٹی_*
       *۔__________((💎))__________۔*
👕👕👕👕👕👕👕👕👕👕👕
*_""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""_*
گوگل میں پڑھنے کیلئے نیچے کلک کریں
https://ahmadrazaquadri.blogspot.com

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رافضی؛ تفضیلی؛ ناصبی؛ خارجی کسے کہتے ہیں

دیہات میں جمعہ کے دن نماز ظہر جماعت سے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

سنی لڑکے کا دیوبندیہ لڑکی سے شادی کرنے اور نکاح خواں کا شرعی حکم🖊️*