حاملہ مطلقہ، بیوہ ، منکوحہ یا حاملہ غیر منکوحہ سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

السلام علیکم ورحمة الله وبرکاتہ 
علماءکرام کی بارگاہ میں اس حقیر کا ایک سوال 
حاملہ عورت سے شادی کرنا کیسا ہے؟__بالتفصیل جواب عنایت فرماکرشکریہ کاموقع دیں_

   *🍁المستفتی؛ محمد قادر رضا رامپوری🍁*
💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠
*؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛*
  *_🥀وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته🥀_*

*_✒الجواب بعون المک الوہاب؛___✒*
حاملہ عورت اگر مطلقہ ہے تو شادی نہیں ہوسکتی جب تک بچہ نہ پیدا ہوجائے کیونکہ اس کی عدت وضع حمل ہے؛ 
 
*🍃اور اگر حاملہ زانیہ ہے تو اس کی شادی ہوسکتی ہے۔*

*[📖 جیساکہ غلط فہمیاں اور ان کی اصلاح صفحہ ۷۹ پر ہے کہ؛ 👇🏿*
زنا اسلام میں بہت بڑا گناہ ہے اس کا گناہ بہت سخت ہے لیکن اگر کسی عورت سے زنا کاری سرزد ہوئی اور وہ دوسرے سے نکاح کرے  تو وہ نکاح صحیح ہو جائے گا خواہ وہ زنا سے حاملہ ہو گئی ہو جب کہ وہ عورت شوہر والی نہ ہو  اور اگر نکاح اسی شخص سے ہو جس کا وہ حمل ہے  تو بعد نکاح دونوں ساتھ ساتھ رہ سکتے ہیں  صحبت و ہمبستری بھی کر سکتے ہیں اور اگر کسی دوسرے سے نکاح ہو تو جب تک بچہ پیدا نہ ہو جائے دونوں الگ رہیں  ان کے لئیے ہمبستری جائز نہیں

*[📖 امام اہلسنت سیدی سرکار اعلی حضرت علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں؛👇🏿*
جو عورت معاذ الله زنا سے حاملہ ہوئی ہو اس سے نکاح صحیح ہے خواہ اس زانی سے ہو یا غیر سے  فرق اتنا ہے  اگر زانی سے نکاح ہو تو  بعد نکاح اس سے قربت بھی کر سکتا ہے اور اگر غیر زانی سے ہو تو تا وضع حمل قربت نہ کرے ۔
*(📚 فتاوی رضویہ جلد ۵ صفحہ ۱۹۹)*
*(📚 فتاوی افریقہ صفحہ ۱۵)* 

*🛑 نوٹ : قادر  الله تعالیٰ کے ناموں میں سے ہے؛______فلہذا کسی بندے کو اپنا  نام قادر نہیں بلکہ عبد القادر رکھنا چاہئیے؛*
  
*🍃ھذا ما ظھر لی وھو سبحانہ تعالی واتم واحکم والله اعلم باالصواب🍃*
💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠
*؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛*
               *_✍کتبـــــــــــــــــــــــــہ؛_*
*حضرت علامہ مولانا محــــمد معصــوم رضا نوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی؛ مقیم حال منگلور کرناٹک؛ رابطہ_📞8052167976*
*مورخہ؛ ١ /٥ /  ١٤٤١ھ  ہفتہ 28/12/2019*
       *_💎 سنی رضوی فقھی گروپ 💎_*
*۔______________(( 🔰 ))_______________۔*

*👇سنی رضوی فقھی گروپ میں ایڈکیلۓ👇*
*📱9844687869 === 8651378657📲*
💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠
*؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛*
        *۔__________(( 🌐 ))__________۔*
*_🖥 المرتب؛محبوب رضا صمدانی ارشدی پٹنہ_*
        *۔__________(( 🌐 ))__________۔*
💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠💠
*؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛*

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رافضی؛ تفضیلی؛ ناصبی؛ خارجی کسے کہتے ہیں

دیہات میں جمعہ کے دن نماز ظہر جماعت سے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

سنی لڑکے کا دیوبندیہ لڑکی سے شادی کرنے اور نکاح خواں کا شرعی حکم🖊️*