السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اگر کوئی شخص کہے کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کو نبوت چالیس سال بعد ملی تو اس پر کیا حکم ہے ؟
دلائل کی روشنی میں مفصل جواب عنایت فرمائیں

   *🎈سائل؛ شاداب عالم قادری کولکاتا🎈*
🛡🛡🛡🛡🛡🛡🛡🛡🛡🛡🛡
*_"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""_*
  *_🌸 وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🌸_* 
   _🖊الجواب  :___________________🖊
*صورت مسؤلہ میں نبی اکرم , باعث ایجاد دو عالم , مقصود کائنات , فخر موجودات , حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو چالیس کی عمر میں نبوت و رسالت  ملی نہیں...!!!  بلکہ آپ اپنی پیدائش سے پہلے بھی نبی تھے  -  چالیس کی عمر شریف میں تو آپ نے اپنے نبی ہونے کا اعلان فرمایا  -*

بعض لوگوں کے اوپر توحید پرستی کا ایسا نشہ سوار ہے کہ وہ اپنے عقائد باطلہ کے زعم میں اللہ تعالیٰ کی توحید پرستی اسی وقت  حاصل ہوگی جب کہ معاذاللہ تعالیٰ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ و سلم کی خوب خوب  توہین کی جائے - مگر ان نادنوں نے یہ نہ سمجھا کہ  درحقیقت اللہ تعالیٰ کی  عظمت و  شان  کما حقہ اسی وقت بیان کی جا سکتی ہے جب کہ  اللہ تعالیٰ کی بخشی ہوئی عظمت  رسالت  بیان کی جا ئے  -

*🥀 ان لوگوں نے ابلیسی توحید کو اسلامی توحید نام رکھا ہوا ہے  -*

ان باطل پرستوں سے اگر کوئی عیسائی اس بات پر مناظرہ کا چیلنج کردے کہ :👇🏿
*" کہ تمھارے عقیدے کے مطابق  تمھارے نبی کو چالیس کے بعد نبوت ملی جب کہ  ہمارے نبی حضرت عیسی علیہ السلام پیدائشی نبی تھے - جیسا کہ  خود تمھارے قرآن  سے ثابت ہے -*

[📖 حضرت عیسی علیہ السلام پیدا ہوتے ہی جب کہ  آپ ایک دن کے تھے , گہوارے میں جھولا جھول رہے تھے فرمایا 
*"انی عبداللہ اتنی اللہ الکتب و جعلنی نبیا -"*(📚 پارہ 16 سورہ 19 آیت 30)
یعنی " میں ہوں  اللہ کا بندہ ...!!!  اس نے مجھے کتاب دی اور مجھے غیب کی خبریں بتانے والا ( نبی ) بنایا  -" ( ترجمہ کنزالایمان شریف)

🖌 اس آیت کریمہ سے معلوم ہوا کہ  حضرت عیسی علیہ السلام پیدائشی طور پر نبی تھے اور آپ نے پیدا ہوتے ہی اعلان فرمایا کہ  :
" میں نبی بن کر اور کتاب  لے کر  آیا ہوں...!!!  اللہ تعالیٰ نے مجھے پہلے ہی نبوت و رسالت اور کتاب عطا فرماکر  پھر دنیا میں  بھیجا ہے  -" 

📔 اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے لفظ *" اتا "* اور  *" جعل "* فرمایا  اور یہ الفاظ  فعل ماضی  کے ہیں  - اور فعل ماضی گزرے ہوئے زمانہ کو کہتے ہیں  -  مطلب بنائے گا نہیں  ...!!!  عطا کرے گا  نہیں...!!!  بلکہ نبی بناکر اور کتاب دے کر  بھیجا ہے  -

*ان عیسائیوں کے  اعتراض کا جواب  ان نمبردو کے توحید پرستوں کے پاس  کیا جواب ہوگا... ؟ اگر وہ یہ کہے کہ جب تمھارے  نبی چالیس سال عمر گزارنے کے بعد نبی بنے تو میرے نبی حضرت عیسی علیہ السلام کا آپ کے نبی کے مرتبہ  سے زیادہ  ہوا- تو آؤ...!!! اس کے دامن سےلگ جاؤ...!!!  جو پیدائشی نبی تھا  ...!!!*

*ان شاتمان رسول باغیان مصطفی  صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کے  پاس کوئی جواب نہ ہوگا  -*

📗 مگر الحمد للہ....!!! سنی حنفی رضوی  غلامان مصطفےٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم ہی عیسائیوں کے  اعتراض کا جواب بالصواب دے گا  -

*اہل سنت کا مسلک یہ ہے کہ  حضور سید عالم  صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم تمام کمالات محمدیہ کے ساتھ متصف ہو کر پیدا ہوئے - لیکن...!!!  ان کا ظہور اپنے اپنے اوقات میں حکمت و مصلحت  خداوندی ہوا -*

[📖 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ  صحابہ نے حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم سے پوچھا :
" یارسول اللہ  ...!!! صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم آپ کو نبوت کب ملی... ؟ -"

[📖 حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے فرمایا کہ  : *"و آدم بین الروح والجسد -"*
*یعنی " حضرت آدم علیہ السلام ابھی روح اور جسم کے  درمیان تھے یعنی ابھی ان کے جسم جان نہیں ڈالی گئی  تھی -"*

📕 یہ روایت ترمذی شریف کی ہے- اور علامہ ابو عیسی ترمذی نے اس حدیث شریف کو *” حسن “* کہا ہے -

[📖 انھیں الفاظ میں حضرت میسرہ رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث شریف مروی ہے - امام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس حدیث شریف کو روایت کیا اور امام بخاری نے اپنی تاریخ میں اور ابو نعیم  نے حلیہ میں یہ حدیث روایت کی اور حاکم نے اس کی تصحیح فرمائی۔
*(📚 مواہب اللدنیہ جلد اول صفحہ 6)*

📝 جس نبی کے صدقے میں  اللہ تعالیٰ نے ساری کائنات کو پیدا کیا  , جس نبی کی وفاداری عالم ارواح میں عہد میثاق کے طور پر سارے نبیوں اور رسولوں سے لیا  , جس کے طفیل دوسرے نبیوں اور رسولوں کو نبوت و رسالت  اور کتاب و صحائف ملے,  جو سید الانبیاء  ہے,  امام الانبیاء ہے,  باعث ایجاد عالم ہے اسے اللہ تعالٰی نبوت و رسالت  تو چالیس سال کی عمر میں  عطا فرمائے لیکن وہ جسے آپ کے  صدقے نبوت ملی وہ پیدائشی نبی ہو - یہ کیا  ناسمجھی ہے ...!!! 
🖊سچ ہے:
*خدا  جب دین  لیتا  ہے*
*توعقل کوچھین لیتاہے۔*

                 *_❣واللہ تعالیٰ اعلم❣_*
🛡🛡🛡🛡🛡🛡🛡🛡🛡🛡🛡
*_"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""_*
*_✍کتبہ؛؛__________________________*
*محقق عصر حضرت علامہ مولانا مفتی جعفر علی صدیقی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛؛  کرلوسکرواڑی، سانگلی، مہاراشٹر*
*رابطہ نمبر __________📞8530587825*
*مورخہ؛٣/٢٩/ ١٤٤١ھ بدھ 27/11/2019*

*👇🏿سنی رضوی فقھی گروپ میں ایڈکیلۓ👇🏿*
*📱9480937810 === 8651378657📲*
🛡🛡🛡🛡🛡🛡🛡🛡🛡🛡🛡
*_""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""_*
       *۔__________(( ♥ ))__________۔*
*_🖥 المرتب؛ محبوب رضا صمدانی پٹنہ سیٹی_*
       *۔__________(( ♥ ))__________۔*
🛡🛡🛡🛡🛡🛡🛡🛡🛡🛡🛡
*_""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""_*

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رافضی؛ تفضیلی؛ ناصبی؛ خارجی کسے کہتے ہیں

دیہات میں جمعہ کے دن نماز ظہر جماعت سے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

سنی لڑکے کا دیوبندیہ لڑکی سے شادی کرنے اور نکاح خواں کا شرعی حکم🖊️*