موبائل فون سے آیت سجدہ سنی تو کیا حکم ہے

  1. السلام علیکم و رحمۃ اللہ برکاتہ 
جی حضور میرا آپ کی بارگاہ میں ایک سوال یہ ہے کہ میں موبائل فون میں یوٹوب میں یا پھر آیوڈیوز میں قرآن پاک کی تلاوت سن رہا تھا تو میں سجدۂ تلاوت سنا تو اب سجدہ کرنا پڑے گا کہ نہیں ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کرم مہربانی ہوگی آپکی
                *_🍁 سائل؛ رضا نوری 🍁_* 
🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀
*_""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""_*
  *_🌸 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ🌸_*

*_✒الجواب ؛___* قرآن کریم میں ١٤ آیتیں ایسی ہیں جنہیں سننے یا پڑھنے کے بعد سجدہ تلاوت واجب ہوجاتا ہے ان آیتوں کو پڑھنے یا سننے والا سجدہ تلاوت نہ کرے تو ترک واجب کے سبب گنہگار ہوگا پڑھنے میں شرط یہ ہے کہ اتنی آواز سے آیت سجدہ پڑھی کہ عذر نہ ہونے کی صورت میں خود سن سکے

*🎧 اور آیت سجدہ سننے میں قصداً سننا کوئی ضروری نہیں ۔  اگر بلا قصد بھی آیت سجدہ سنی گئی تو بھی سجدۂ تلاوت واجب ہوگا ۔*

سجدہ تلاوت صرف پڑھنے یا سننے سے واجب ہوتا‌ہے  آیت سجدہ دیکھنے یا لکھنے سے نہیں

[📖 بہار شریعت میں ہے
*” آیت سجدہ پڑھنے یا سننے سے سجدہ تلاوت واجب ہوجاتا ہے دیکھنے یا سننے سے نہیں اردو فارسی انگریزی یا دوسری زبانوں میں آیت سجدہ کا ترجمہ سنے یا پڑھے تو بھی سجدۂ تلاوت واجب ہوگا “*
 
🍃 بہر کیف یہ حکم تو اس وقت ہےجب موبائل کے علاوہ اپنی روز مرہ کی زندگی میں آیت سجدہ پڑھی جائے یا سنی جائے 


*📲 اگر موبائل سے قرآن کی سماعت کی جائے اور آیت سجدۂ آجائے تو سجدہ تلاوت واجب ہوگا یا نہیں؟*

اس مسلے کا تحقیقی جواب علمائے کرام و مفتیان عظام ہی دیں گے

🖊 راقم الحروف اپنی ناقص معلومات کی روشنی میں عرض کرتا ہے قرآن سنی آیت سجدہ سے سجدہ تلاوت واجب نہ ہوگا 

اس کی نظیر فقہ کا یہ جزیہ ہے *” ولا تجب اذا سمعہا من الطیر ھو المختار “* مذہب مختارکے مطابق جب پرندے سے آیت سجدہ سنی جائے تو سجدہ تلاوت واجب نہ ہوگا

*📲 موبائل بھی ایک برقی اور مصنوعی پرندہ ہے لھذا اگر موبائل سے آیت سجدہ سنی جائے تو سجدہ تلاوت واجب نہ ہوگا*

*✨ سجدہ تلاوت کے لیے ایک شرط یہ بھی ہے کہ قاری یعنی‌تلاوت کرنے والا تلاوت کا اہل اور مکلف بھی ہو موبائل نہ قرآن کی تلاوت کا اہل ہے نہ احکام شرعیہ کا مکلف ،*

📝 لھذا جس طرح خود موبائل پر سجدہ تلاوت واجب نہیں اسے طرح موبائل سے آیت سجدہ سننے والے پر بھی سجدۂ تلاوت واجب نہیں۔

[📖 علامہ ابن نجیم حنفی مصری لکھتے ہیں👇
*” ولو سمع آیۃ السجدہ من حیوان صر حوا یعدم وجوبھا علی المختار لعدم اھلیۃ  القاری “*
ترجمہ؛ اگر آیت سجدہ کسی حیوان سے سنی تو فقہاے کرام فرماتے ہیں مذہب مختار کے مطابق سجدہ تلاوت واجب نہ ہوگا کیوں کہ حیوان تلاوت کا اہل مکلف نہیں۔

📝 لھذا موبائل کے ذریعے آیت سجدہ سننے سے سامنے موجود سامعین پر سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوگا کیوں کے جس طرح پرندہ شرعی احکام کا مکلف نہیں اسی طرح موبائل بھی شرعی احکام کا مکلف نہیں ۔

*🥀اور وجوب سجدہ کیلیے قاری کا مکلف ہونا ضروری ہے ____ ہمارے موقف کی تائید مندرجہ ذیل عبارت سے بھی ہوتی ہے؛👇*

[📖 حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں؛👇
*” یوں ہی پرندے کی آواز سنی یا جنگل اور پہاڑ وغیرہ سے آواز گونجی اورکان میں آئی تو تو سجدہ واجب نہیں “*
*(📚موبائل فون کے ضروری مسائل١٣٦/١٣٧)*


  *_💓 واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ بالصواب💓_*
🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀
*_""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""_*
*✍ازقلم؛ حضرت حافظ وقاری محمد امین قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ النورانی؛ دیوان بازار مرادآباد یوپی؛ 7505031575*
*مورخہ؛٢٠ / ٤ /١٤٤١ھ بدھ 18/12/2019*
      *_💓 سنی رضوی فقھی گروپ 💓_*
*۔_______________(( 🌏 ))______________۔*

*👇سنی رضوی فقھی گروپ میں ایڈکیلۓ👇*
*📱9480937810 === 8651378657📲*
🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀
*_""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""_*
        *۔__________(( 🌏 ))__________۔*
*_🖥 المرتب؛ محبوب رضا صمدانی پٹنہ سیٹی؛_*
        *۔__________(( 🌏 ))__________۔*
🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀
*_"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""_*

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رافضی؛ تفضیلی؛ ناصبی؛ خارجی کسے کہتے ہیں

دیہات میں جمعہ کے دن نماز ظہر جماعت سے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

سنی لڑکے کا دیوبندیہ لڑکی سے شادی کرنے اور نکاح خواں کا شرعی حکم🖊️*