طلاق رجعی کب تک ھے؟اوررجعت کاطریقہ کیاھے؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

شوہر نے بیوی کو ایک وقت میں دو بار طلاق طلاق کہا
اب سوال طلب امر یہ ہے کہ 
عورت کو کون سى طلاق پڑى
عورت سے کتنے حیض کے بعد رجوع کریں ؟

جواب عطا فرمائیں

المستفتی محمدتنویر قادری چشتی 
🖌:الجواب بعون الملک الوھاب صورت مذکورہ میں اگرعورت مدخولہ ھےتودوطلاق رجعی واقع ہوگئیں اگرشوہررجعت کرناچاہے توتین حیض کےاندرھی کرلےنکاح کی کوئ ضرورت نہیں ورنہ عورت خودبخودنکاح سےنکل جائےگی پھرعورت کی اجازت سےبغیرحلالہ کےنیانکاح نئےمہرکیساتھ کرناہوگا.
📚قرآن مجیدمیں ھے”الطلاق مرتان فامساک بمعروف اوتسریح باحسان “یہ  طلاق (طلاق رجعی)دوبار تک ھے پھربھلائ کےساتھ روک لیناھےیانکوئ کےساتھ چھوڑدیناھے(پ ٢آیت ٢٢٩)
📗اوراسی پارے میں ھے”وبعولتھن احق بردھن  فی ذلک ان ارادوااصلاحا“اورانکے شوہروں کواس مدت کے اندر ان کے پھیرلینے کاحق پہنچتاھے اگرملاپ چاہیں (آیت ٢٢٨)

نیزصدرالافاضل علامہ نعیم الدین مرادآبادی علیہ الرحمہ  مذکورہ آیت کے تحت
فرماتےہیں 
📚”یعنی طلاق رجعی میں عدت کےاندرعورت سےرجوع کرسکتاہے خواہ عورت راضی ہویانہ ہو(پ ٢آیت ٢٢٨)

📚اورجوہرہ نیرہ میں ھے”واذاطلق الرجل امرءتہ تطلیقتہ رجعیتہ اوتطلیقتین فلہ ان یراجعھافی عدتھارضیت بذالک اولم ترض انماشرط بقاءھافی العدتہ لانھااذاانقضت زال الملک وحقوقہ فلاتصح الرجعتہ بعدذلک “اورجب مردنےاپنی عورت کوایک طلاق رجعی یادوطلاق رجعی دیدیاتواسےعدت کےاندررجعت کرلینےکااختیارھےعورت راضی ہویاناراض نیزرجعت کےبقاکی شرط عدت کےساتھ مشروط ھےکیونکہ جب عدت پوری ہوجاتی ھے توملک اورنکاح کےحقوق  بھی زائل ہوجاتےھیں لہذااسکےبعدرجعت درست نہ ہوگی (ج٢ص٦٤باب الرجعہ)

اوررجعت کاطریقہ یہ ھےکہ دوگواہوں کی موجودگی میں عورت سےکہےکہ میں نےتجھےپھیرلیا۔یاروک لیایاپھرفعل سےرجعت کرلےمثلابوس وکنارومجامعت کےذریعے مگراول طریقہ اولی ھے۔
📚ایساھی فتاوی رضویہ ج ١٢مترجم ص٣٦٨پرھے
مگریادرکھےمذکورہ شخص اب ایک ہی طلاق کامالک رہاپھرکبھی ایک اوردیدےگاتومغلظہ ہوجائےگی اوربغیرحلالہ کےحلال بھی نہ ہوگی واللہ تعالی اعلم

📝کتبہ محمدعثمان غنی رضوی مصباحی خادم التدریس والافتادارالعلوم فدائیہ خانقاہ سمرقندیہ دربھنگہ
٢٩ربیع الاول ١٤٣٩ھ مطابق ١٨دسمبر٢٠١٧ء

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رافضی؛ تفضیلی؛ ناصبی؛ خارجی کسے کہتے ہیں

دیہات میں جمعہ کے دن نماز ظہر جماعت سے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

سنی لڑکے کا دیوبندیہ لڑکی سے شادی کرنے اور نکاح خواں کا شرعی حکم🖊️*