مصلیوں کے بیچ میں فاصلہ قطع صف ہوگا جو مکروہ تحریمی یے؛

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia


کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ پر کہ
دورحاضر میں کورونا جیسی مہلک وباء کے سبب اجتماعی جماعت قائم کرنا قانوناً جرم ہے
البتہ تین، چار آدمی کے لئے اجازت ہے کہ مساجد میں اذان و نماز کر سکتے ہیں
لیکن اس میں بھی شرط یہ رکھی گئی ہے کہ یہ لوگ بھی ایک دوسرے سے کم از کم ایک میٹر کی دوری بنائے رکھیں 
 اس قانون کے تحت جو لوگ مساجد میں اذان و نماز کر رہے ہیں ان کے پاس دو ہی راستے بچتے ہیں یا تو وہ منفرد طور پر نماز پڑھیں اور اگر جماعت قائم کرنا چاہتے ہیں تو ایک دوسرے سے کم از کم ایک میٹر کی دوری پر کھڑے ہوں
*تو دریافت طلب بات یہ ہے کہ کیا ایسی حالت میں ایک دوسرے سے ایک میٹر کی دوری بناکر جماعت قائم کی جا سکتی ہے*
بینو وتوجرو
سائل محمد حیدر علی سریاواں کلاں کوشامبی اتر پردیش الھند؛
ا________(®️)____________
*بسم اللہ الرحمٰن الرحیم؛* 
*الجواب بعون الملک الوہاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب ،،* حدیث شریف و فقہی احکام کے مطابق  صف قطع ہوگی اور صف کا قطع کرنا حرام ہے حدیث میں فرمایا ، من وصل صفا وصلہ ﷲ ومن قطع صفا قطعہ ﷲ ھ۱
جوصف کوملائے ﷲ اسے اپنی رحمت سے ملائے گا اور جوصف کو قطع کرے گا ﷲ اسے اپنی رحمت سے جدا کردے گا( سنن ابوداؤد     ۱ /۹۷) باب تسویۃ الصفوف مطبوعہ آفتاب عالم پریس لاہور  
حدیث میں حکم فرمایا کہ نمازمیں خوب مل کرکھڑے ہو کہ بیچ میں شیطان نہ داخل ہو۔ یہاں آنکھوں دیکھا شیطان صف میں داخل ہے یہ جائز نہیں تو بشرط قدرت اسے ہرگز اپنی جماعت میں نہ شامل ہونے دیں اور جومجبور ہے معذور ہے

*(📘فتاوی رضویہ ج ۷ ص ۲۱ مکتبہ شاملہ)*
*رسول ﷲ صلی ﷲ تعالٰی  علیہ وسلم فرماتے ہیں ، اتمواالصف المقدم ثم الذی یلیہ فماکان من نقص فلیکن فی الصف الموخر (رواہ احمد وابوداؤد والنسائی وابن حبان وابن خزیمۃ والضیاء فی المختارہ عن انس بن مالک رضی ﷲ تعالٰی عنہ بسند صحیح) اگلی صف پُوری کرو پھر وہ جو اس کے بعد ہے کہ جو کچھ کمی رہے پچھلی صف میں رہے۔اسے امام احمد ، ابوداؤد، نسائی، ابن حبان ، ابن خزیمہ اور مختارہ میں ضیاء نے حضرت انس بن مالک رضی ﷲ تعالٰی  عنہ سے بسند صحیح روایت کیا( سنن ابو داؤد  ۱ /۹۸)  باب تسویۃ الصفوف مطبوعہ آفتاب عالم پریس لاہور)*
  
*(📗رسول ﷲ صلی ﷲتعالٰی  علیہ وسلم نے فرمایا ، الاتصفون کماتصف الملٰئکۃ عند ربھا*

 (کیا تم ویسے صف نہیں لگاتے جیسے ملائکہ اپنے رب کے حضور صف لگاتے ہیں۔) صحابہ کرام نے عرض کی یا رسول ﷲ وکیف تصف ملٰئکۃ عند ربھا (یارسول ﷲ ملائکہ اپنے رب کے حضور کیسے صف لگاتے  ہیں؟ ) ارشاد فرمایا یتمون الصف الاول ویتراصون فی الصف ھ۱ (پہلی صف پُوری کرتے ہیں اورصف کے اندر خوب مل کر کھڑے ہوتے ہیں ،، 

*(فتاوی رضویہ ج ۹ ص ۳۴ مکتبہ شاملہ) واللہ اعلم بالصواب)* 

بہر کیف صورت مسؤلہ میں تحقق عذر پر نماز ہوجائیگی کیونکہ حکومت کی جانب سے ایسی پابندی ہے کہ آئن ھند کے تحت اور حب الوطنی کے سبب اس کو تسلیم کرنا بھی ضروری ہے ورنہ حالات حاضرہ کا مشاہدہ ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر مسلمان کی عزت و وقار مجروح ہو رہی ہے سرکاری محکمہ لاٹھی چارج کر رہی ہے اور قانونی کار روائی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے . لھذا عذر متحقق ہے تو نماز ہوجائیگی ، اور مساجد بھی آباد رہیں گی ، *واللہ اعلم بالصواب؛* 

 ا_______🔹🔸🔹________
*کتبہ؛*
*حضرت علامہ ابوالصدف محمد صادق رضا صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛*
*مقام،  سنگھیاٹھاٹھول(پورنیہ)*
*خطیب وامام،  شاہی جامع مسجد؛*
*پٹنہ   بہار   الھند* 
*🔹الحلقةالعلمیہ گروپ🔹*
*مورخہ؛15/4/2020)*
*رابطہ؛📞7638812623)*
ا________🔹🔸🔹_______
*المشتـــہر؛*
*منجانب؛منتظمین الحــلقةالعـــلمیہ گروپ؛محمد عقیـــل احمد قـــادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________🔹🔸🔹_______
*الجواب صحیح والمجیب نجیح(شیخ الحدیث استاذ العلماء حضرت علامہ مفتی) محمد شرف الدین رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛*
ا________(©️)____________

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رافضی؛ تفضیلی؛ ناصبی؛ خارجی کسے کہتے ہیں

دیہات میں جمعہ کے دن نماز ظہر جماعت سے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

سنی لڑکے کا دیوبندیہ لڑکی سے شادی کرنے اور نکاح خواں کا شرعی حکم🖊️*