بچے کی کان میں آذان کس طرح دی جائے


سلام مسنون" بچے کے کان میں اذان کس طرح دیا جائے مکمل وضاحت درکار ہے ــ 

🌹سائل🌹نور محمد



*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*✍الجواب بعون الملک الوھاب الھم ہدایتہ الحق والصواب"صورت مسئولہ میں عرض ہے کہ" سنی بہشتی زیور حصہ سوم صفحہ ٣٠٠ بحوالہ افادات رضویہ و بہار شریعت " میں ہے کہ جب بچہ پیدا ہو تو مستحب یہ ہے کہ داہنے کان میں چار مرتبہ اذان اور بائیں کان میں تین بار اقامت کہی جائے ان شاء اللہ تعالی! اس سے بلائیں دور ہو جائیں گی ــ*

🏷بہت سے لوگوں میں یہ رواج ہے کہ لڑکا پیدا ہوتاہے تو اذان کہی جاتی ہے اور لڑکی پیدا ہوتی ہے تو اذان نہیں کہتے یہ نہ چاہیے بلکہ لڑکی پیدا ہو جب بھی اذان و اقامت کہی جائے ــ

*📄کچھ حضرات من ہی من اور کچھ آہستہ آہستہ پڑھ کر بچے کے کان میں دم کر دیتے ہیں ایسا نہیں چاہیئے بلکہ اتنی آواز ہو کہ بچہ اس آواز کو سن سکے ورنہ اذان دینے کا مقصد ہی فوت ہو جائے گا ــ*

💠آج کل اکثر ڈیلیوری ہاسپٹل میں ہوتی ہے اس لئے اتنے زور سے اذان نہ دیں کہ ہا سپٹل کے لوگ گھبرا جائیں کہ آئیں یہ کیا ہو رہا ہے؟ کیونکہ یہاں کسی کو اذان کے ذریعے بلانا نہیں ہے بلکہ صرف بچے کو سنانا مقصود ہے ــ


*🌹؛واللـه تعالی اعلم؛🌹*

ـــــــــــــــــــ
*✍ازقـــــلم؛ حضــرت علامہ مفتـی*
*محمـد جعفـر علـی صدیقی رضوی*
*کرلوسکر واڑی سانگلی مہاراشٹر* *۲۹ریبع الثانی ۱۴۴۰ھ*
*♦امام اعظم گروپ♦*
            *+91 85 30 587825☎*
ــــــــــــــــــ

*المشتہر؛*
*منجانب؛منتظمین امام اعظم*
 *گروپ محمد ساجد رضا*
*برکاتی مدھوبنی بہار*

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رافضی؛ تفضیلی؛ ناصبی؛ خارجی کسے کہتے ہیں

دیہات میں جمعہ کے دن نماز ظہر جماعت سے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

سنی لڑکے کا دیوبندیہ لڑکی سے شادی کرنے اور نکاح خواں کا شرعی حکم🖊️*