قنوت نازلہ کب اور کیسے پڑھی جاۓ

ـــــــــ  ســــــوال ـــــــــ
*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
 
علماء و مفتیان کرام کیا فرماتے ہیں کہ
(قنوت نازلہ) کب پڑھی جاتی ہے اور اور اس کے پڑھنے کا طریقہ  کیا ہے اوراس کاپڑھنا کسی کی اجازت پر موقوف ہے؟ بینوا وتوجروا
*☘سائل:-سائل۔۔۔۔۔ اقبال احمد رضوی رحیم آباد انڈال☘*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎*
*📝الجواب اللہم ہدایةالحق والصواب*
*🍃قنوت نازلہ صرف نماز فجرمیں جائزھے مگرخلاف اولی ھے ۔*
*وتر کے سوا کسی نماز میں دعاۓ قنوت نہ پڑھے ۔ھاں البتہ اگر مسلمانوں پر کوئ حادثہ واقع ھوتو فجر کی دوسری رکعت میں رکوع سے* *پہلے دعاۓ قنوت پڑھ سکتے ھیں ۔اس کو قنوت نازلہ کہتے ھیں ۔*
*📚👈🏻بحوالہ درمختار وردالمحتار جلداول صفحہ ٤٥*
*قنوت نازلہ۔ جب مسلمانوں پر کوئ حادثہ یا مصیبت نازل ھونےکے ایام میں صرف نماز فجرکی رکعت آخیرہ کے رکوع کے بعد قومہ میں یا رکوع سے پیشتر امام کا دعاۓ قنوت نازلہ پڑھنا اور اس میں دفع مصیبت حفاظت مسلمین   ھلاکت اعدادکی دعائیں کرنا جائزھے مگر خلاف اولی ھے ۔بہتر یہ ھے کہ نماز سے فارغ ھوکر دعائیں کی جائیں ۔*
*📚👈🏻نظام شریعت صفحہ ٣١٤*
*قنوت نازلہ کے پڑھنے کاطریقہ:*
*یہ ہے کہ فرض نماز کی آخری رکعت میں رکوع کے بعد امام سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ الخ سے فارغ ہو کر بلند آواز سے دعاء قنوت پڑھے اس کے ھر جملہ پر سکوت کرے اور* *مقتدی پیچھے پیچھے بآواز بلند آمین کہتے رہیں۔ حضوراقدس  صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اور اصحابہ کرام سے یہی طریقہ ثابت ھے۔*
*قنوت نازلہ حضورپرنور سیدعالم ﷺنے صرف روز ایک ماہ یا اس سے کم پڑھی ۔ پھر ترک فرمادی تھی اس ترک کا باعث بعض صحابہ کرام کے خیال مبارک میں تو یہ ھے کہ ضرورت نہ رھی تھی اور بعض* *صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنھم اجمعین یہ فرماتے ھیں کہ قنوت نازلہ منسوخ ھوگئ ۔اس لۓ حضوراقدس ﷺ نے ترک فرمادی تھی۔*
*الحاصل منسوخیت و عدم منسوخیت صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنھم اجمعین میں مختلف فیہ ھے ۔*
*ائمہ دین حضرت امام اعظم رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے صاحبین نے حضرات صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنھم اجمعین کے دونوں گروھوں کے اقوال وافعال پر نظر کرکے بعد تحقیق و تنقیح یہ نتیجہ اخذ فرمایا کہ قنوت نازلہ صرف نماز فجر میں جائزھے مگر خلاف اولی ھے ۔بہتر یہ ھے کہ کہ بعد نماز کے دعاء کی جاۓ تاکہ خلاف اولی کا ارتکاب بھی نہ ھو اور مسلمان اختلاف وانتشار سے بھی محفوظ رھیں۔*
*فجرکے سوا یہ قنوت اور کسی نماز میں جائزنہیں ۔*
*پس جوشخص سواۓ فجر کے اور نمازوں میں قنوت نازلہ پڑھے گا اس کی نماز قابل اعادہ ھوگی ۔ یعنی دوبارہ پڑھنی ھوگی ۔*
*📚👈🏻نظام شریعت صفحہ ٣١٤*

*🕋وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب🕋*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ؛*
*👈🏻خلیفہ حضورابوالبرکات محمدارشد سبحانی النورانی قادری چشتی نقشبندی سہروردی مدظلہ العالی والنورانی*
 *حضرت علامہ و مولانا مفتی ابوالفیضان العبد الحاج محمد عتیق الله صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی صاحب قبلہ(مد ظلہ العالی والنورانی)* 
 *دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام بتھریاکلاں ڈومریا گنج*
 *سدھارتھنگر یوپی الہنـــــد* *9628818917=7081618182*
*۱۶ربیع الآخر 1441ھ بمطابق،۱۴،دیسمبر ٢٠١٩بروز،سنیچر*
*رابطہ؛📞............⇧¸⇧*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*🔘قــــادری فقہــــی گـــــروپ🔘*
*رابطہ؛📞............⇩⇩*
 *📲+918922921676* 
*المشتـــہر؛*
*منجانب؛منتظمین قـادری  فقہـی گروپ ؛محمد امتـــیاز عالــم تـارابـاڑی پورنیہ بہــار  انڈیا*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رافضی؛ تفضیلی؛ ناصبی؛ خارجی کسے کہتے ہیں

دیہات میں جمعہ کے دن نماز ظہر جماعت سے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

سنی لڑکے کا دیوبندیہ لڑکی سے شادی کرنے اور نکاح خواں کا شرعی حکم🖊️*