مالک نصاب کو کب قرض لیکر قربانی کرنے کا حکم ہے

کیا فرماتے ہیں علماء اس مسئلہ پر کہ زید کے پاس چار ۔یا ۔چھ بگہہ کھیت ہے کیا وہ مالک نصاب ہے اگر ہے تو اس کے پاس ایام قربانی میں اس کے پاس پیسے نہیں ہے ۔۔تو وہ شخص کیا کرے ۔۔مفتیان کرام جواب مرحمت فرمائیں ۔نوازش ہو گی ۔۔
*🌹سائل محمد شاکر رضا محبوبی فیضی🌹*
ا___________💠⚜💠___________
*وَ عَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎*

*📝الجواب بعون الملک الوہاب ⇩*
زید جتنے کھیت کا مالک ہے اگر اس کھیت کی قیمت نصاب تک پہونچتی ہے تو زید مالک نصاب ہے اور اس  پر قربانی واجب ہے 

📑جیسا فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی رحمة اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ 
"کھیت جس کی قیمت نصاب کو پہونچتی ہے وہ وجوب قربانی اور فطرہ کیلٸے کافی ہے 
*(📔 فتاوی فیض الرسول جلد دوم ص ٤٣٨ )*

✨مالک نصاب عند الشرع وہ شخص ہے جو رہاشی مکان و اسبابِ خانہ داری اور پیشہ کے آلات کے علاوہ ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے سات تولہ سونا 
خواہ سونے چاندی کی اینٹ یا زیور اور برتن کی شکل میں ہو یا اس کی قیمت کے برابر نوٹ یا پیسے اور وہ اتنے پیسے کا مقروض بھی نہ ہو کہ قرض ادا کرنے کے بعد نصاب باقی نہ رہے 
*(📘 عام کتب فقہ )*

💎صورت مسٸولہ میں کھیت کی قیمت نصاب کو پہونچتی ہے تو زید پر قربانی واجب ہے 
لیکن ایام النحر میں پیسے نہیں تو وہ قرض لے کر یا کوٸی چیز فروخت کر کے جانور حاصل کرے اور قربانی کرے 
*(📚 فتاوی امجدیہ جلد سوم ص ٣١٥ )* 

*🌹واللہ اعلم ورسولہ🌹*
ا___________💠⚜💠___________
*✍🏻ازقلم حضرت علامہ مولانا محمد جابر القادری رضوی صاحب قبلہ مدظہ العالی والنورانی مسـجد نور جاجپور اڑیسہ*
*🗓 ۲۸ جولائی بروز اتوار ۲۰۱۹ عیسوی*
*رابطہ* https://wa.me/+918369465176
*✅الجواب صحیح حضرت علامہ محمد اختر رضا صاحب قبلہ نیپال* 
ا___________💠⚜💠___________
*🔸امام اعظم گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
ا___________💠⚜💠___________
*المشتـــہر؛*
*منـتـظـمـیـن امـام اعـظـم گــروپ*
*محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
ا__________💠⚜💠___________

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رافضی؛ تفضیلی؛ ناصبی؛ خارجی کسے کہتے ہیں

دیہات میں جمعہ کے دن نماز ظہر جماعت سے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

سنی لڑکے کا دیوبندیہ لڑکی سے شادی کرنے اور نکاح خواں کا شرعی حکم🖊️*