نیم حکیم خطرہ جان نیم ملا خطرہ ایمان

آج کچھ انٹرنیٹ سے کچھ مواد حاصل کر لیتے ہیں اور  مدارس کے فارغین سے زیادہ قابل بننے کا دعوی کرتے ہیں اور بسا اوقات ان علمائے کرام پر تنقید کرتے ہیں انہیں اس" نیم نائی " سے عبرت حاصل کرنا چاہئے جو لوگ اعدادیہ سے لے کر فضیلت تک تقریبا دس سال تک اسلامی علوم و فنون حاصل کرتے ہیں اور پھر کئی سالوں تک درس و تدریس سے جڑے رہتے ہیں ان پر نیم ملا تنقید کرتے ہوئے نظر آتے ہیں!
اور بہت سے لوگ انٹرنیٹ اور سوشل سائٹ سے کچھ  مواد حاصل کر لیتے ہیں اور اپنے آپ کو علامہ کہنے لگتے ہیں اگر ایسے ہی علم حاصل کیا جا سکتا ہے تو پھر مدارس میں جانے کی کیا ضرورت ہے؟ پھر یہی لوگ باطل افکار و نظریات کے شکار ہو جاتے ہیں!اور بہت سے لوگ گمراہ اور مرتد ہو جاتے ہیں! اگر کوئی سائنس کے بارے میں کچھ ضروری مواد پڑھ لیتا ہے تو اس کو سائنس داں نہیں کہا جاسکتا ہے اور اگر دعوی کرتا ہے اس اس کو بیوقوف کہا جائے گا ایسے ہی عالمِ دین کا بھی معاملہ ہے اور بہت سے کچھ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد تعلیم چھوڑ دیتے ہیں وہ بھی اپنے آپ کو عالم کہتے ہیں! اور اپنے اساتذہ پر تنقید کرتے ہیں! اور ہمارے یہاں بہت سے لوگ مسئلہ مسائل بھی ایسے لوگوں سے پوچھتے ہیں جو خود گمراہ ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی گمراہ کرتے ہیں اور ان کا بھی حال اسی نائی کی طرح ہوتا ہے!

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رافضی؛ تفضیلی؛ ناصبی؛ خارجی کسے کہتے ہیں

دیہات میں جمعہ کے دن نماز ظہر جماعت سے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

سنی لڑکے کا دیوبندیہ لڑکی سے شادی کرنے اور نکاح خواں کا شرعی حکم🖊️*