بغیر آذان مؤذن کے اقامت کا حکم ؟ فاسق کی اذان کا حکم ؟ وہابی کی اذان کا حکم ؟ عیدگاہ میں جنازہ کا حکم ؟ بزرگان دین کی مزارات کے طواف کا حکم

سوال (١) مؤذن کے بغیر کوئی دوسراشخص اقامت کہ تو کیاحکم ہوگا
(٢)سوال فاسق مؤذن کی آذان کا کیا حکم ہوگا
سوال (٣) وھابی آذان کاجواب دیاجائے گایانہیں اور اسکی آذان کا اعادہ کیاجائے گاکہ نہیں 
سوال (۴)عید گاہ میں نمازجنازہ پڑھناکیساہے
(۵) سوال بزرگان دین کے مزارات کا طواف کرناکیساہے
علمائے کرام رہنمائی فرمائے
*🌹سائل نعمان رضا🌹*
 ا__________💠⚜💠___________
*📝الجواب بعون الملک الوہاب ⇩*
① جس نے اَذان کہی، اگر موجود نہیں ، تو جو چاہے اِقامت کہہ لے اور بہتر امام ہے اور مؤذن موجود ہے، تو اس کی اجازت سے دوسرا کہہ سکتا ہے کہ یہ اسی کا حق ہے اور اگر بے اجازت کہی اور مؤذن کو ناگوار ہو، تو مکروہ ہے۔ 
*( 📘الفتاوی الھندیۃ کتاب الصلاۃ، الباب الثاني في الأذان، الفصل الأوّل، ج۱، ص۵۴ )*
*( 📓وبہارشریعت حصہ سوم آذان کابیان )*
*واللہ تعالیٰ اعلم*

② فاسق کی اذان و اقامت و امامت تینوں مکروہ ہے
البتہ فاسق نےاگر اذان و اقامت کہی ہےتواذان کسی غیرفاسق سےاز سرےنو کہلوائی جائےگی کہ اذان کی تکرارمشروع ہے 
لیکن اقامت دوبارہ نہیں کہلوائی جاسکتی کہ اقامت کی تکرارمشروع نہیں 

📃جیساکہ بہارشریعت جلدسوم میں ہے
مسئلہ ۱۵:خنثیٰ و "فاسِق" اگرچہ عالِم ہی ہواورنشہ والےاورپاگل اورناسمجھ بچّےاورجنب کی اَذان مکروہ ہے،ان سب کی اَذان کااعادہ کیاجائے۔ *(درمختار )*

اورفاسق کےپیچھے پڑھی جانےوالی نمازبھی مکروہ واجب الاعادہ کاحکم رکھتی ہے
لہٰذاپنج وقتہ نمازوں میں اگرفاسق کے علاوہ کوئی دوسراغیر فاسق امام نہ ملے توخود ہی دوچارلوگوں کوجمع کرکے امامت کافریضہ انجام دےکرجماعت قائم کرلیں  اوراگرخودکوبھی امامت کااہل نہیں سمجھتےیاکسی وجہ سے امامت نہیں کرتےہیں تومسجدہی میں تنہا نماز اداکرلیں کہ مسجد میں پڑھی جانے والی نماز زیادہ اہمیت کی حامل ہےبنسبت گھرمیں پڑھی جانےوالی کے
*واللہ تعالیٰ اعلم*

③ وہابیوں دیوبندیوں،، اور شیعوں کی اذان اذان میں شمار نہیں نہ اس کی جواب کی حاجت اور نہ اہلسنت کو اس پر اکتفا کی اجازت بلکہ اگر ان میں کا کوئی اذان دیدے تو اذان کا اعادہ کرنا ضروری ہے 
*( 📕فتاوی رضویہ جلد دوم صفحہ 421)*
 *(📙الملفوظ جلد اول صفحہ 109)*
*(📘درمختار جلد سوم صفحہ 393 پر ہے )*
*" ويعاد اذان كافر وفاسق "*
*( 📓اور جدالممتار جلد اول صفحہ 206 پر ہے )*
*" فالحق عندي ماقرره المحقق صاحب البحر ان العقل والاسلام شرط الصحة فاذان صبي لايعقل وسكران ثمل و مجنون مطبق و كافر مطلقا كل ذالك باطل وشعار الاسلام لايقوم بباطل "*
 البتہ اسم جلالت سن کر تعظیم کے کلمات کہنا چاہیے اور نام اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سنکر درود شریف پڑھنا چاہیے 
*( 📔الملفوظ جلد اول صفحہ (109)* 
اور ان کی اذان کی آواز سن کر روزہ افطار کرنا بھی منع ہے 
*" لعدم قبول قوله في الديانات "*
*(📙 در مختار جلد اول صفحہ 293)*
*( 📕فتاوی بریلی شریف صفحہ 355)*
*واللہ تعالیٰ اعلم*

④ جی بیشک عید گاہ میں نماز جنازہ ہوجائے گی

📜جیسا علامہ طحطاوی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ
*" لا تکرہ فی مسجد اعد لہا وکذا فی مدرسۃ ومصلی عید "*
*( 📘طحطاوی علی المراقی مطبوعہ قسطنطنیہ صفحہ۳۲۶ )*
*( 📚اور بہار شریعتِ حصہ سوم صفحہ ۱۸۳ )*
کی اس عبارت سے بھی مصرح ہے کہ عید گاہ اقتداء کے مسائل میں مسجد کے حکم میں ہے اگرچہ امام و مقتدی کے درمیان کئی جگہوں کی جگہ فاصل ہو اور باقی احکام مسجد کے اس پر نہیں
*(📚فتاویٰ فقیہ ملت کتاب الجنائز جلد اول صفحہ ۲۶۵ )*
*( وفتاوی برکاتیہ )*
*واللہ تعالیٰ اعلم*

⑤ مزاروں کا طواف کرنا 
مزاروں کا طواف (چکر) اگر تعظیم ( بَڑائی ظاہر کرنے) کی نیت سے کیا جائے تو ناجائز ہے
کیونکہ طواف کے ساتھ تعظیم صرف کعبہ شریف کے ساتھ خاص ہے، اور مزار کو چومنا بھی ادب کے خلاف ہے، آس پاس کی اونچی لکڑی یا دونوں طرف کے چوکھٹ کو چوم سکتے ہیں
*( 📚فتاویٰ رضویہ جلد 9صفحہ 529 )*

*🌹واللّٰہ تعالیٰ اعلم🌹*
ا___________💠⚜💠__________
*✍🏻کــــــتـــــــبــــــہ*
*شرف قلم حضرت علامہ محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ دولھا پور پہاڑی پوسٹ انٹیا تھوک گونڈہ یوپی الھند*
*🗓 ۵ اگست بروز سوموار ۲۰۱۹ عیسوی*
*رابـطـہ* https://wa.me/+919918562794
ا___________💠⚜💠__________
*✅الجواب صحیح والنجیح محمد الطاف حسین قادری خادم التدریس دارالعلوم غوث الوری ڈانگا لکھیم پورکھیری یوپی*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ*
ا___________💠⚜💠__________
*🔸فیضان غـوث وخـواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
ا___________💠⚜💠__________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی*
ا__________💠⚜💠___________

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رافضی؛ تفضیلی؛ ناصبی؛ خارجی کسے کہتے ہیں

دیہات میں جمعہ کے دن نماز ظہر جماعت سے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

سنی لڑکے کا دیوبندیہ لڑکی سے شادی کرنے اور نکاح خواں کا شرعی حکم🖊️*