انبیاء کے علاوہ بھی بعض مومن بندے قبر میں عبادت کرتے ہیں

السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ علمائے کرام کی بارگاہ عرض ہےکے ایک عام  انسان انتقال کے بعد کیا قبر میں وہ عبادت کرتے ہیں جلد جواب ارسال فرما کر رہنمائی فرمائیں  

*💎سائل محمد رضاءالحق بہار💎*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*✍الجواب:*
*صورت مسؤلہ میں انبیائےکرام علیہم السلام کے علاوہ بھی بعض مومن بندے قبر میں مانوس ہوتے ہیں , نماز پڑھتے , تلاوت کرتے ہیں, ذکر الہی کرتے ہیں -*

📃مگر وہ مکلف نہیں ہوتے یعنی ان کی عبادت پر نہ ان ثواب مرتب ہوتا ہے اور نہ کرنے کی وجہ سے عذاب نہیں دیا جاتا ہے بلکہ وہ بطور دنیوی عادت اور لذت کے لئے قبر میں خدا کی عبادت کرتے ہیں  -

*(📕جیسا کہ  " شرح الصدور بشرح حال الموتی والقبور صفحہ 169 پربحوالہ ابو یعلی اور بیہقی " ہے کہ  :*

💈 ابن مندہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہےکہ: 
*" حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے فرمایا لہ انبیاء علیہم السلام زندہ ہیں اور اپنی قبروںمیں نماز پڑھتے ہیں  -"*

🌱حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ :
" حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے معراج کی شب میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ان کی قبر میں نماز پڑھے ہوئے دیکھا - "

*( 📗کتاب مذکور بحوالہ مسلم شریف)* 

📿اس حدیث کو بہت سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے روایت کیا -
عفان مسلم سے روایت ہے کہ انھوں نے کہا :

*🗞" میں نےثابت کو حمید طویل سے کہتے ہوئے سنا کہ اے حمید...!!!  کیا تمھیں کوئی ایسی حدیث معلوم ہے جس سے یہ پتہ چلتا ہو کہ انبیاء کے علاوہ دوسرے لوگ بھی اپنی قبروں میں نماز پڑھتے ہیں... ؟ انھوں نے کہا نہیں...!  پھر انھوں نے کہا کہ پھر ثابت نے دعا مانگی کہ:*
 *"اے اللہ...!!!  اگر تو کسی کو قبر میں نماز پڑھنے کی اجازت دے تو ثابت ہو ضرور دینا...!!!"*

🥀جبیر  کہتے ہیں کہ :
 "میں خدائے وحدہ لاشریک کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے ثابت بنانی کو کو قبر میں اتارا میرے ساتھ  حمید بھی تھے,  جب ہم اینٹیں رکھ چکے تو اچانک ایک اینٹ گر پڑی,  اور میں نے ثابت بنانی کو دیکھا کہ وہ اپنی قبر میں نماز پڑھ رہے ہیں تھے - خدائے تعالیٰ نے ان کی دعا کو رد نہ فرمایا -"

*( 📓کتاب مذکور صفحہ 170 بحوالہ ابونعیم)* 

(اسی کتاب کے صفحہ 171 بحوالہ  " کتاب العمل المقبول فی زیارۃ الرسول " میں ہے کہ امام کمال الدین بن زملکانی نے فرمایا کہ  :) 

*🍁"حدیث اس سلسلہ میں کہ میت قبر میں قرآن کی تلاوت کرتی ہے اور اس روایت میں بعض اولیاء کا قبروں میں تلاوت قرآن کرنا اور نمازپڑھنا وارد ہے  -"*

🔮خلال نے اپنی سند سے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا قول نقل کیا ہے کہ انھوں نے فرمایا :
" مومن کو قبر میں ایک مصحف دھمکاتا ہے جن کو دیکھ کر وہ پڑھتا ہے  -"

*(📙 کتاب مذکور صفحہ 171 بحوالہ کتاب السنہ)* 

(📔المرآت شرح مشکوٰۃ جلد 3 صفحہ 248 بحوالہ ترمذی شریف میں یہ حدیث ہے کہ  :) 

*🌹" حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کے ایک صحابی نے ایک قبر پر خیمہ ڈال لیا,  انھیں خبر نہ تھی کہ یہاں قبر ہے - پتہ لگا کہ اس میں ایک شخص سورہ تبارک الذی بیدہ الملک پڑھ رہا ہے,  حتی کہ  اس نے ختم کرلی -* 

🔹وہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اس واقعہ کی خبر دی- آپ نے فرمایا :
"یہ سورہ روکنے والی ہے , نجات دینے والی ہے جو اللہ کے عذاب سے نجات  دے گی  -" 

*🗳اس حدیث شریف کے تحت مفسر قرآن,  محدث اہل سنت ,مصلح قوم و ملت , برق رضویت برگردن نجدت, حکیم الامت  حضرت علامہ مولانا مفتی محمد احمد  یار خان  نعیمی علیہ الرحمہ بحوالہ مرقات شرح مشکوٰۃ  تحریر فرماتے ہیں کہ  :*

🔸"بعض مردے قبر میں وہ نیکیاں کرتے رہتے ہیں جو زندگی میں کیا کرتے تھے -
حضور سرکار مصطفے صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے موسی علیہ السلام کو قبر میں نماز پڑھتے دیکھا-
صوفیائے کرام رحمہم اللہ فرماتے ہیں کہ  :
" جس حال میں جیوگے...!!! اسی حال میں مروگے ....!!! اور اسی حال میں اٹھوگے...!!!  اس لئے کوشش کرو...!!!  کہ زندگی خدا کی بندگی اچھے اعمال میں گذارو ...!!!  بعض لوگ کہتے ہیں کہ حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ اذان دیتے ہوئے قبر سے  اٹھیں گے  ان کا ماخذ غالباً ان جیسی روایات  ہیں -"

*🌀ان شاءاللہ تعالیٰ صلوۃ و سلام  اور نعت مصطفے صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم  پڑھنے  والے قبر میں بھی صلوۃ و سلام اور نعت رسول مقبول  پڑھیں گے  - اللہ تعالیٰ نصیب فرمائے ...!!! آمین...!  یارب العلمین...!!  بجاہ سیدالمرسلین...!!!  صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ و اصحابہ وسلم  -*

*🍁 واللہ تعالیٰ اعلم🍁* 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 

*✍کتبــــــــــــــہ :-*
*حضرت علامہ مفتی محمد جعفر علی صدیقی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی و النورانی کرلوسکرواڑی سانگلی مہاراشٹر*
*🔮آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ 🔮*
*رابطـــــہ ؛📲8530587825*
*تاریخ ؛١٨ /صفر المظفر ١٤٤١ ھ*

*🔹المشتہــــــر 🔹*
*منجانب ــ آپ کا سوال ہمارا جواب گروپ*
*ابــو اشــہر رضا محـــــمد امتیـــــازالقــــادری*

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رافضی؛ تفضیلی؛ ناصبی؛ خارجی کسے کہتے ہیں

دیہات میں جمعہ کے دن نماز ظہر جماعت سے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟

سنی لڑکے کا دیوبندیہ لڑکی سے شادی کرنے اور نکاح خواں کا شرعی حکم🖊️*